لاہور میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 پولیس اہلکار جاں بحق

Dead Body

Dead Body

لاہور (جیوڈیسک) چوہنگ میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ دونوں لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق دونوں افراد پولیس اہلکار تھے اور شعبہ انسداد دہشت گردی میں تعینات تھے۔