لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم ہائوس، ایوان صدر، گورنر ہائوس کو تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایوان صدر وزیر اعظم اور گورنر ہائوس کئی ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے۔
لیکن اس سے عوام کوئی فائدہ نہیں جبکہ وزراء اور بیورو کریٹس پبلک ٹرانسپورٹس بھی استعال نہیں کرتے جو عوام سے امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔
لہذا عدالت ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس اور گورنر ہائوس کو تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے کا حکم جاری کرے۔