ضرورت پڑنے پر سعید ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں: شہر یار خان

Shahryar Khan

Shahryar Khan

لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ حفیظ کی جگہ ناصر جمشید کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ کوچ وقار یونس، مصباح الحق اور معین خان پر مشتمل ٹور کمیٹی نے کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ سے قبل کئی اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہے جب کہ جادوگر کے نام سے پہچانے جانے والے سعید اجمل بھی آئی سی سی کی جانب سے پابندی کی وجہ سے ایونٹ میں جگہ نہیں بنا سکے۔

ایک سوال پر شہریار خان نے کہا ضرورت پڑنے پر سعید اجمل ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں تاہم اس بات کا فیصلہ ٹور کمیٹی ہی کرے گی۔