لاس اینجلس میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک

Firing

Firing

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی شہر لاس اینجلس میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

امریک شہر لاس اینجلس میں ایک نائٹ کلب میں گریمی ایوارڈز کے حوالےسے تقریب جاری تھی۔ پولیس حکام کے مطابق دو مشتبہ افراد نے کلب کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

اسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ا مریکی پولیس حکام کے مطابق واقعے کے نتیجے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی تاہم تفتیش جاری ہے۔