کراچی : ساتھی کو حراست میں لینے پر وکلا کی ہڑتال، سائلین کو مشکلات

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں وکلا نے اپنے ساتھی وکیل کو پولیس کی جانب سے حراست میں لینے اور گرفتاری ظاہر نہ کرنے کے خلاف ہڑتال کر دی، عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا۔

سندھ بار کونسل نے محمد عثمان ایڈووکیٹ اور ان کے بیٹے کو چند دن پہلے حراست میں لینے کے باجود ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کرنے کے خلاف ہڑتال کی اپیل کی ہے جس پر وکلا نے ہڑتال کر دی۔

وکلا کی ہڑتال کے باعث سندھ ہائی کورٹ سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی ہو گئی۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔