کوہاٹ : سرچ آپریشن میں غیر ملکیوں سمیت 18 مشتبہ افراد گرفتار

Rangers

Rangers

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے غیر ملکیوں سمیت 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او کوہاٹ صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ نواحی علاقے اوبلن اوتھل میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد میں غیر قانونی مقیم 6افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

ملزمان سے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔