کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کامرس سینٹر میں آگ لگ گئی

Commerce Center

Commerce Center

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کامرس سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

شہر بھر کی فائر بریگیڈ کو الرٹ کر دیا گیا۔ عمارت میں کئی دفاتر موجود ہیں، لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔