وارم اپ میچ، بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 247 کا ہدف

Pakistan

Pakistan

سڈنی (جیوڈیسک) ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 247 رنز کا ہدف دیا ہے، سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 246 رنز بنائے، محمود اللہ 83 کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

تمیم اقبال نے 81 اور شکیب الحسن نے 31 رنز سکور کئے ، پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے پانچ کھلاڑیوں کا شکار کیا ، یاسر شاہ دو اور سہیل خان اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔