گورنر پنجاب کے لیے میاں سعود مجید موزوں ترین شخصیت ہیں: ملک سجاد

Haroonabad

Haroonabad

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) گورنر پنجاب کے لیے میاں سعود مجید موزوں ترین شخصیت ہیں وہ سچے مسلم لیگی، صاف ستھرے کردار اور جذبہ خدمات سے سر شار ہیں اور میاں سعود مجید کو گورنر بنا کر بہاولپور کی نصف صدی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔پنجاب کا نیا گورنر بہاولپور ڈویژن سے لایا جائے تاکہ اس پسماندہ خطے کا احساس محرومی ختم ہو سکے ریاست بہاولپور سے لے کر بہاولپور ڈویژن بننے کے مراحل کے دوران اس خطے کی پاکستان دوستی اور پنجاب دوستی بلاشبہ بے مثال رہی ہے بہاولپور ڈویژن کے باسیوں نے استحکام پاکستان اور خوشحال پنجاب کے لیے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک سجاد علوی نے میڈیا کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد گورنر پنجاب نامزد کیے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلہ میں کئی ناموں کی افواہیں گردش کر رہی ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اس بار بہاولپور ڈویژن کی اہم شخصیت میاں سعود مجید کو یہ اہم ذمہ داری سونپی جائے تاکہ اس علاقے کے عوام کو بھی ان کی خدمات کا صلہ مل سکے میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستا ن کو بلوچستان حکومت کے قیام جیسے انقلابی فیصلے کر کے اس بار گورنر شپ بہاولپور ڈویژن کو دینی چاہیے۔