ریوڈی جنیرو (جیوڈیسک) برازیل میں سالانہ سامبا فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ریوڈی جنیرو میں ایک سامبا سکول نے فیسٹیول کی ریہرسل کر کے سماں باندھ دیا۔ برازیل کے شہر ریوڈی جنیرومیں یہ سامبا فیسٹیول نہیں بلکہ فیسٹیول کی ریہرسل ہے جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد آئی۔ دیددہ زیب ملبوسات زیب تن کیے سیکڑوں شرکاء نے رقص کیا۔
فیسٹیول میں حصہ لینے کیلئے سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کی اور ڈھول بجا کر شائقین کو خوب محظوظ کیا، سامبا فیسٹویل کا باقاعدہ آغاز 13 فروری سے ہوگا جو 17 فروری تک جاری رہے گا۔