آصف اسکول گرین کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے نشاط ضیاء قادری کا مطالبہ

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ گرین ٹائون میں قائم آصف اسکول کی تعمیر کے حوالے سے فوری فنڈز کا اجراء کیا جائے تاکہ اسکول کی تعمیر کو یقینی بنا کر کھلے آسمان تلے تدریسی عمل جاری رکھنے والے سینکڑوں بچوں کو حفاظتی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی گرین ٹائون میں قائم آصف اسکول جس پر قبضہ مافیا نے قبضہ کرکے اسکول کی عمارت پر غیر قانونی تعمیرات قائم کرلئے تھے اور زیر تعلیم بچوں کو اسکول سے بے دخل کردیا تھا اسکول سے غیر قانونی تعمیرات کے بعد تدریسی عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے اسکول پر قبضہ اور اس پر غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لینے پر قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری آصف اسکول گرین ٹائون کی تعمیر اور اسکول میں تدریسی عمل کو بہتر بنا نے کے لئے کوشاں ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اور محکمہ تعلیم کے افسران کے ہمراہ اسکول کا دورہ کرکے تدریسی عمل کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ آصف اسکول کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اسکو ل کے بچے خوف کے سائے میں تدریسی عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسکول کے بچوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے جلد ازجلد فنڈز کا اجرا ء کرکے تعمیراتی عمل کا آغاز کیا جائے تاکہ بچے محفوظ ماحول میں علم کا حصول ممکن بنا سکیں۔

Nishat Zia Qadri Visite Schools

Nishat Zia Qadri Visite Schools