وارم اپ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

Warmup Match

Warmup Match

سڈنی (جیوڈیسک) ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں بنگلا دیش کے 246 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 173 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

سڈنی کے بلیک ٹاؤن اولمپک پارک میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوور میں 246 رنز بنائے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے۔ محمد اللہ 83 اور تمیم اقبال 81 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 5، یاسر شاہ نے 2 جب کہ وہاب ریاض اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کے 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 173 رنز پر اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے اوپنر ایک بار پھر بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہے اور پہلی وکٹ صرف 2 رنز پر سرفراز احمد کی صورت میں گری، 8 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد بھی 5 رنز بنا کر مشرفے مرتضیٰ کا شکار ہوئے۔

جب کہ یونس خان 25 رنز بنا کر تسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ یونس خان کے آؤٹ ہونے کے بعد حارث سہیل نے صہیب مقصود کے ساتھ شراکت قائم کرنے کی کوشش کی لیکن 103 کے مجموعے پر وہ بھی 39 رنز بنا کر محمود اللہ کا شکار بن گئے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز ہارنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی بھرپور کوشش ہے کہ ٹیم کو خراب پرفارمنس کے بھنور سے نکالا جائے۔