لائوڈ سپیکر کا غلط استعمال کرنے پر ہزاروں روپے جرمانہ اور قید کی سزا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) سائونڈ سسٹم آرڈیننس 2015 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر تھانہ صدر، احمد نگر اور سوہدرہ کے رہائشی خطیبوں اور دیگر افراد کو لائوڈ سپیکر کا غلط استعمال کرنے پر ہزاروں روپے جرمانہ اور قید کی سزا۔

سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محمدعمران نے پولیس سرکل وزیرآباد کے تھانوں میں درج سائونڈ سسٹم آرڈیننس 2015ء کے تحت درج مقدمات پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان محمد عثمان ولد امین، حافظ محمد سلیمان ولد محمد نذیر،اﷲ دتہ ولد اسماعیل، قاری صفدر ولد محمد یوسف، قاری ابراہیم ولد محمد منشائ، محمد اسلم ولد محمد اسماعیل،سرفراز،ناصر محمود ولد اﷲ دتہ، محمد رمضان،ذاکرحسین،ابراہیم کو فی کس 25 ہزار روپے جرمانہ اور عدالت برخواستگی تک قید کی سزا دی۔حکومت کی طرف سے عربی خطبہ ،اذانوں اور ضروری اعلانات کے علاوہ لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہے۔