بلوچستان میں مزار کا نذر آتش کیا جانا حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

Lahore

Lahore

لاہور: سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مزار کا نذر آتش کیا جانا حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

پاکستان میں مزاراتِ اولیاء کو جلانے والا خوارج کا وہی گروہ ہے جو عراق اور شام میں اہل بیت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مزارات پر حملے کر رہے ہیں اور چند دن پہلے انہوں نے اردتی پائلٹ کو زندہ جلا دیا ہے افسوس ہے کہ وہ گروہ پاکستان میں کچھ ایسے ناموں سے کام کر رہے جو حکومت کے من پسند ہیں اس لیے اپریشن ضرب عضب سے ان لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مجھ میں حضرت پیر طاہر الغنی بغدادی کے مزار کو جلا دینا برصغیر کی پوری اسلامی تاریخ پر حملہ ہے مگر حکومت کو اہلسنت کی گرفتاریوں سے دلچسپی ہے اہل سنت دہشت گردی کا نشانہ بھی بن رہے ہیں اورپولیس گردی کا نشانہ بھی بن رہے ہیں حکومت یہ سمجھ لے استحکام پاکستان کی ضمانت صرف اہل سنت ہے۔