امریکہ کی قیادت میں یک قطبی نظام نا قابل قبول ہے: روسی صدر

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی قیادت میں یک قطبی عالمی نظام روس کے لئے ناقابل قبول ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے روس کی خود مختار لیبریونین کی فیڈریشن کے اجلاس میں کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر امریکہ کی قیادت میں یک قطبی نظام کا مقابلہ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کی صورت میں روس پراقتصادی دباؤ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ولادیمیرپیوٹن نے مزید کہا کہ یوکرائن کے سلسلے میں روس کے موقف کے باعث مغرب نے اس پر جو پابندیاں عائد کر رکھی ہیں وہ ناجائز ہیں اور پابندیوں سے ماسکو کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی ساتھ حالت جنگ میں نہیں ہیں۔ ہم کسی کے ساتھ جنگ کا منصوبہ نہیں رکھتے بلکہ مفاہمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔