گوئٹے مالا (جیوڈیسک) گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے راکھ کئی میل کے فاصلے تک پھیل گئی، صورتحال بگڑنے کے پیش نظر قریبی آبادی کو خالی کروالیا گیا ہے۔
جبکہ دارالحکومت کے ہوائی اڈے کو بھی پروازوں کے لیے بند کردیا گیا۔ گوئٹے مالا کے جنوبی علاقے میں واقع آتش فشاںسے نکلنے والے پتھر اور راکھ قریبی علاقوں میں گرنا شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو سانس لینے اور دیکھنے میںبھی دشواری پیش آرہی ہے۔
انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر علاقہ مکینوں میں رہنے والوکو ماسک پہننے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،فائر بریگیڈ کے عملے کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الرٹ کردیا گیا ہے۔