امریکا میں اس ہفتے ایک اور برفانی طوفان کا خدشہ

Snow Storm

Snow Storm

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں اس ہفتے ایک اور برفانی طوفان کے پیش نظر شہریوں کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو انگلینڈ برفانی طوفان کی زد میں ہے ،یہاں خراب موسم کی وجہ سے 1ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ صرف بوسٹن کے ائیرپورٹس پر 4سو سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

نیویارک میں پیر کو 9 سے 18 انچ برف گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے .شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سان فرانسسکو کے ائیرپورٹ پرتیزہواؤں کے باعث کچھ پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔