ڈیڑھ سال کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی میں اہم پیش رفت ہوئی: آئی ایم ایف

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں ڈیڑھ سال کے دوران معاشی میدان میں اہم پیش رفت ہوئی تاہم ابھی بھی مزید کام کی ضرورت ہے۔

مہنگائی میں اضافے کی شرح چار فیصد سے کم پر آنا اہم کامیابی ہے جس کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے تاہم مہنگائی کم ہونے میں حکومتی پالیسیوں کا بھی عمل دخل ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس کی شرح بلحاظ جی ڈٖی پی اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال بھی ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق امیر طبقے کے لئے بجلی پر سبسڈی دو فیصد سے کم ہو کر اعشاریہ سات فیصد پر آ گئی۔ غریب طبقےکے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔

نومبر 2013 میں اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ ذخائر تین ارب ڈالر پر موجود تھے جو بڑھ کر دس ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔

بینظر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں پچیس فیصد اضافہ کیا گیا جو خوش آئند ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں پاکستان کی حکومت کے بارے میں نرم رویے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل حل ہونے میں ابھی بھی ایک دہائی لگے گی۔