پشاور: قبرستان میں رکھا بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں بارودی مواد پھندو قبرستان میں ایک قبر کے قریب رکھا گیا۔ مقامی افراد نے مشکوک تھیلا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

جس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق ناکارہ بنائے گئے بارودی مواد کا وزن دس کلو گرام تھا۔