جنوبی سوڈان میں قحط سے لاکھوں افراد خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں: اقوام متحدہ

South Sudan Drought

South Sudan Drought

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں قحط سالی کے باعث پچیس لاکھ افراد خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔

کینیا کے درالحکومت نیروبی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

امداد نہ ملی تو جنوبی سوڈان میں صورتحال انتہائی خراب ہو سکتی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کو اس سلسلہ میں آگے آنا ہو گا۔