حیدرآباد : ہٹڑی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد کے علاقے ہٹڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حیدرآباد میں ہٹڑی کے علاقے نیو حیدرآباد سٹی میں 3 افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل کو دیکھ پر فائرنگ کی۔

حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں مسلح افراد مارے گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ایک ریپیٹر اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔ تینوں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئیں۔