نامور دانشوروں کا اجلاس، واپڈا کا تشخص بہتر بنانے کیلئے سفارشات

Meeting

Meeting

لاہور (جیوڈیسک) لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر کے نامور دانشوروں کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز ادبی بیٹھک میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین لاہور آرٹس کونسل عطاالحق قاسمی نے کی۔

اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹن (ر)عطا محمد خان، ڈاکٹر اصغر ندیم سید، رحیم اللہ یوسف زئی، سلیمہ ہاشمی، انیس فاطمہ، ڈاکٹر فوزیہ چودھری، نظام الدین، ڈاکٹر مبین مرزا، ڈاکٹر قاسم بگھیو، عکسی مفتی، ڈاکٹر انعام الحق جاوید اور چیئرمین واپڈا ظفر محمود علاوہ دیگر دانشوروں، مختلف شعبوں سے تعلق ر کھنے والے ماہرین اور ذرائع ابلاغ کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں واپڈ کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کے ازالے اور واپڈا کا تشخص بہتر بنانے کے لئے شفارشات مرتب کی گئیں۔ مقرین کا کہنا تھا کہ شعبہ مصوری کے ذریعے اپنا تاثر بہتر بنایا جاسکتا ہے۔