لاہور: پی آئی اے پرواز کویت جانیوالے 25 مسافروں کو چھوڑ کر روانہ، مسافروں کا احتجاج

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے حکام نے اندرون اور ملک پروازوں کی بروقت روانگی کو یقینی بنانے کیلئے انٹر نیشنل کاونٹر 45 منٹ اور لوکل پروازوں کے 30 منٹ پہلے بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پی آئی اے کا عملہ کویت جانیوالی پرواز کے 25 مسافروں کا نو شو کی بنا پر چھوڑ کر روانہ ہو گیا۔ جس پر مسافروں نے ائر پورٹ پر شدید احتجاج کیا۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ عملے نے منظور نظر لوگوں کو سوار کیا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مسافر تاخیر سے ائیرپورٹ پہنچے ہیں۔