فیصل آباد (جیوڈیسک) ایف ڈی اے کے زیر انتظام تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز گلستان کالونی میں آپریشن کیا گیا۔ انکروچمنٹ انسپکٹر انجینئر اعجاز لطیف نے اسٹیٹ آفیسر رفاقت بٹر کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 30 دکانوں کے چالان عدالت میں بھجوائے جبکہ موقع پر موجود تجاوزات گرا کر سامان قبضہ میں لے لیا۔
اس سلسلہ میں انجینئر اعجاز لطیف نے متنبہ کیا ہے کہ ایف ڈی اے کے زیر انتظام کمرشل اراضی پر موجود ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاہم کاروباری افراد ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے از خود تجاوزات ختم کر دیں بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔