جوہر آباد, بے قابو کار کی ٹکر, موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا

ACCIDENT

ACCIDENT

جوہرآباد (جیوڈیسک) تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیل کے مطابق رمضان کالونی کا رہائشی محمد یعقوب سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔

گزشتہ روز موٹر سائیکل پر رمضان کالونی سے بازار کی طرف جارہا تھا کہ سرکلر روڈ پر تیز رفتار کار نے اُسے ٹکر ماردی اورسڑک کنارے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈرائیور کار سمیت جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔