اسلام آباد (جیوڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکسٹائل پالیسی 2015 کی منظوری دے دی ہے،کمیٹی نےایک لاکھ ٹن آٹا برآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے،یہ منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدارت کی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں خوردنی تیل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کپاس کے بیج پر عائد 5 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا فیصلہ لیا جا سکتا جس سے جنرز اور کاشت کار کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔