اسلام آباد (جیوڈیسک) بے نظیر ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے لاکھوں روپے مالیت کے اسمارٹ فونز اور میموری کارڈ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے آنے والے مسافر راجا اعظم کے سامان سے 139 اسمارٹ فونز اور 8 ہزار میموری کارڈز برآمد کر لئے، کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ راجا اعظم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فونز اور میموری کارڈز کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جلد ہی اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کا بھی سراغ لگا لیا جائے گا۔