لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ 200 ارب کے نئے ٹیکس حکومت کی معاشی دہشت گردی ہے، پارلیمنٹ زندہ انسانوں کا قبرستان بن چکی ہے۔
عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کا سکہ چل رہا ہے، تیل کی قیمتوں میں ملنے والا عالمی ریلیف غیر قانونی منی بجٹ کے ذریعے عوام سے چھین لیا گیا۔
200 ارب کے نئے ٹیکس لگا دئیے گئے جو عوام کا استحصال اور معاشی دہشت گردی ہے۔