ملک کے مختلف شہروں میں سردی کے ڈیرے

Snow

Snow

اسلام آباد (جیوڈیسک) بالائی علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سردی کے ڈیرے ہیں۔ کچھ مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کچھ مقامات پر رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ رابطہ سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں میں چند مقامات پر بادل چھائے ہوئے ہیں اور سردی کی شدت برقرار ہے۔ ملک کا سردترین علاقہ پارہ چنار ہے جہاں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔