پلاننگ کمیشن مغلیہ دور میں ہوتا تو تاج محل نہ بن پاتا، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

لاہور (جیوڈیسک) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران پر جلد قابو پالیں گے اور قیمتیں بھی نیچے لے آئيں گے۔ پلاننگ کمیشن مغلیہ دور میں ہوتا تو تاج محل نہ بن پاتا۔ واپڈا نے لنک کینال ، ڈیمزاور بیراج اسلیے بنالیے کہ اس وقت تک پلاننگ کمیشن نہ تھا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایل این جی سنگل ڈیجیٹ میں درآمد کی جائے گی۔ لاہور میں واپڈا کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ بجلی کے بحران پر جلد قابو پالیں گے اور قیمتیں بھی نیچے لے آئيں گے

لیکن موجود حالات میں جو تیل اور بجلی کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں وہ عالمی سیاست کا حصہ ہیں ۔خواجہ آصف نےکہاکہ کے الیکٹرک سے ابھی بجلی کا کوئی معاہدہ نہيں ہوا۔ بات چیت جاری ہے ، حکومت بھاشا ڈیم کی تعمیر میں سنجیدہ ہے اور اسے ہر حال میں بنائے گی ،نیلم جہلم پروجیکٹ بھی ڈیڑھ سال میں مکمل کرلیا جائے گا ۔ انہوں نے ازارہ تفنن کہاکہ اگر واپڈا نے اتنے بیران اور لنک کینال بنالیے تو صرف اس لیے کہ اس وقت تک پلاننگ کمیشن نہیں تھا۔خواصہ آصف کا کہنا تھا کہ ایل جی سنگل ڈیجنٹ میں درآمد کی جائے گی۔