پتراجایا (جیوڈیسک) ملائیشیا کی اعلیٰ عدالت نے اپوزیشن لیڈر انور ابراہیم کی اپیل خارج کردی۔ ہم جنس پرستی کے مقدمے میں ملنے والی سزا برقرار رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
انورابراہیم کو ملائیشیا کے شہر پتراجایا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ان پر الزام تھاکہ انھوں نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ انور ابراہیم کا موقف ہے کہ ان پر یہ مقدمہ سیاسی رقابت کے باعث بنایا گیا۔
انھوں اس مقدمے میں 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے جو ان کے سیاسی کیرئیر میں بہت بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔ عدالت کے باہر انور ابراہیم کے حامی جمع تھے اور ان کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔