درسگاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ اور وال چاکنگ کو مٹایا جائے۔عبدالراشد خان

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے ضلع کورنگی میں اسکولوں کالجوں اور عبادت گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے سربراہان اور شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے فوکل پرسن کو ہدایت کی ہے کہ درسگاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف تجاوزات اور وال چاکنگ کو مٹانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے علاقائی سطح پر بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشوں کو پروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے فوکل پرسن شاہ فیصل زون طلعت محمود کے ہمراہ شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،سنیئر ڈائریکٹر پارکس جاوید قریشی،انفارمیشن آفیسر شاہ فیصل محمد ارشد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے تینوں زونز شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی کے ایک ایک یونین کونسل کو صفائی وستھرائی و بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے ماڈل یوسیز بنا یا جارہا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے ضلع کورنگی کے ہر گلی اور محلوں کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنا یا جائے گا شاہ فیصل زون کے دورے پر مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر عبدالراشد خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی اور دیانتداری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے عوامی خدمات کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں اور ضلع کورنگی کو بلدیاتی مسائل سے پاک بنا نے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔

Abdul Rashid Khan

Abdul Rashid Khan