وی آئی پی کلچر نے انسانی و اخلاقی اقدار کا کچومر بنا دیا۔ طاہر اقبال خان

Tahir Iqbal Khan

Tahir Iqbal Khan

لاہور : خاکسار تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان طاہر اقبال خان نے کہا ہے کہ وی آئی پی کلچر نے انسانی و اخلاقی اقدار کا کچومر بنا دیا۔ سرمایہ دار طبقہ کی طرف سے عام آدمی کی عزت نفس کچلنا ناقابل برداشت ہے۔ عوام کے گلے میں غلامی کا طوق ڈالنا جمہوریت نہیں بلکہ آمریت سے بدتر ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے شعبدہ بازی اور لفاظی کے جال بچھائے جاتے ہیں لہٰذاء وہ چوکنا رہیں۔

اشرافیہ کے بنائے طبقاتی نظام نے اسلامی اورانسانی قدروںکوتباہ و برباد کر دیا۔روشن مستقبل کیلئے برداشت ،رواداری اورمساوات کوفروغ دیاجائے۔تبدیلی اوپرسے نیچے کی سمت آتی ہے کیلئے ،عوام مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں اب سرمایہ داروں کی باری ہے۔ بدعنوانی کی طرح بدزبانی بھی ایک بدترین سماجی برائی ہے،عمران خان اورالطاف حسین اخلاقیات کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔اپنے ایک بیان میں طاہراقبال خان نے مزید کہاکہ اگر بعض وفاقی وصوبائی وزراء کی زبان درازی بندنہ ہوئی تو عوام کاپیمانہ صبر لبریزہوجائے گا۔ عوام کے بنیادی حقوق کی بازیابی کاراستہ ان کی سیاسی بیداری سے ہوکرجاتا ہے۔

عوام میں سیاسی شعور بیدارہونامثبت پیشرفت ہے جبکہ اس کے مختلف مظاہرے خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کواقتدارکیلئے استعمال اوربعدمیں ان کااستحصال کیا جاتا ہے ۔ ریاست کی سا لمیت اوراس کے قومی مفادات کی حفاظت کیلئے عوام کے ووٹ کادرست استعمال اہمیت کاحامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرعوام کوجمہوریت کے ثمرات کی فراہمی یقینی بنائی جاتی تودھرنے اورشہربندکرنے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔اگربدعنوان سیاستدان نظریہ ضرورت کے تحت اپنے بچائو کیلئے اکٹھے ہوسکتے ہیںتوعوام کیوں متحد نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی کے بغیر عوام شریک اقتدارنہیں ہو سکتے ۔ریاست ،سیاست ،معیشت اورجمہوریت کوسرمایہ داروں کے چنگل سے چھڑانا ہو گا۔