لیہ (نامہ نگار) دہشت گردی سے پا ک معاشرہ جس قدر تیزی سے ترقی کر کے ترقی یا فتہ اقوام کی صف میں شامل ہو تا ہے اس کی نسبت دہشت گردی کے عفریت سے متا ثرہ معاشرے ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جا تے ہیں اس لیے پاکستا نی معاشرے کو پُر امن معاشرہ تشکیل دینے کے لئے سول سوسائٹی ،غیر سرکا ری تنظیمو ں کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ آگے بڑھ کے اپنا کر دار مزید جذبے و لگن سے سر انجا م دیں یہ با ت ای ڈی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ محمدشاہد رانا نے آواز ڈسٹرکٹ فورم ، عوامی ڈویلپمنٹ آرگنا ئزیشن و سیف پا کستان کے زیر اہتمام امن ریلی کے اختتا م پر خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ سے نکا لی گئی جس کا اختتا م لب نیلم پُل پر ہوا ، واک سے مہر محمد زبیر کلا سرہ ، مہر محمد طفیل کلا سرہ نے بھی خطا ب کیا جبکہ مفتی سعید احمد نے امن کی افادیت ، اسلامی تعلیما ت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا ۔ واک کے اختتا م پر ای ڈی او سی ڈی محمد شاہد رانا نے امن کے پیغا م کے لئے غبا رے و کبو تر چھوڑے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار) کھلیں صحت مند سرگر میو ں کے فروغ کے لئے از حد ضر وری ہیں جس سے نو جو ان چاک و چوبند رہتے ہیں یہ با ت ای ڈی او سی ڈی محمد شاہد رانا نے عوامی ، T20کر کٹ کا لج گر اؤنڈ لیہ میں ٹو رنا منٹ کے افتتا ح کے مو قع پر کہی بعد ازاں ای ڈی او سی ڈی کا کھلا ڑیو ں سے تعارف کیا جا ئے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں صارفین کو مقررہ قیمتو ں پر اشیا ء ضر وریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی چیکنگ کا عمل جا ری ہے جس کے دوران خلا ف ورزی کے مرتکب مختلف دوکانداروں پر 20ہزار روپے سے زائد جر ما نہ عائد کیا گیا ہے یہ با ت اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ جا م آفتا ب حسین نے چوبا رہ ، شیر گڑھ و نواں کو ٹ میں چیکنگ کے مو قع پر کہی ۔ چیکنگ کے مو قع پر نواں کو ٹ و شیر گڑھ میں فیصل عباس کر یا نہ فروش کو تین ہزار روپے ، الطا ف کر یا نہ سٹور کو دو ہزار روپے ، شوکت کر یا نہ سٹور کو پچیس سو روپے ، عمران مرغی فروش کو دو ہزار روپے ، جا وید سبزی فروش کو دو ہزار روپے اوورچارجنگ کر نے پر جرما نہ عائد کیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں سہ روزہ پو لیو مہم کے دوران 2لا کھ 90ہزار 970پا نچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے تمام متعلقہ ادارے با ہمی رابطے و تعاون کے ذریعے بھر پور اقداما ت عمل میں لا ئیں اور مرکزی کنٹرول روم سے رابطہ میں رہیں یہ با ت اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے ضلع لیہ میں 16تا18فروری تین روزہ پو لیو مہم کے انتظا ما ت کو حتمی شکل دینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ای ڈی او صحت ڈاکٹر احمد حسن ، ڈی او ایچ ڈاکٹر ضیا ء الحسن ، ڈی ڈی او ایچ لیہ ڈاکٹر غلام ہا شم ، کروڑ ڈاکٹر اقبال احمد خان ، چوبا رہ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، نما ئندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر یا سر ، ڈاکٹر عتیق الرحمن ، سیکو رٹی انسپکٹر محمد طارق ، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر ظفر اقبال کھارا ، ایڈ من افسر محکمہ تعلیم عبد الرشید، ڈی ایس وی ظفر عباس کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اے ڈی سی نے پو لیو مہم کے اہداف کے حصول کے لئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر وں سے با ہمی رابطے کی ضر ورت پر زور دیا اور ، بنیا دی مراکز صحت کی حدود میں نمبردار و دیگر معززین علا وقہ کو بھی پو لیو مہم کی کا میا بی کے لئے شامل کیے جا نے کی ضرورت پر زور دیا ، اجلاس میں سیکو رٹی پلا ن ،ویکسن کی فراہمی ، ٹرانزٹ پو ائنٹس پر ٹیمو ں کے لئے منا سب اقداما ت محکمہ تعلیم کے اساتذہ کو ڈیو ٹی تفویض کیے جا نے ایسے معاملا ت پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) ای ڈی او صحت ڈاکٹر احمد ما ڑھا کی زیر صدارت معروف شاعر و دانشور منشی منظور کی روح کی ایصال ثواب کے لئے تعزیتی اجلاس منعقد ہو ا جس میں ضلع بھر کے ویکسی نیٹر نے شرکت کی اجلاس میں مرحو م کی محکمہ صحت کے لئے خد ما ت کو سراہا نے کے علاوہ ، ادبی خدما ت کو بھی سراہا گیا اجلاس میں مر حوم کے درجا ت کی بلندی کے لئے قرآن خوانی ودعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مر حو م کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لو احقین کو صبر و جمیل عطا کر ے ، تعزیتی اجلاس میں ڈی او ایچ ڈاکٹر ضیا ء الحسن ، ایم ایس کر وڑ ڈاکٹر محبوب حسین ، ڈاکٹر عبد الرشید اولکھ ، ڈاکٹر عتیق الرحمن ، ڈاکٹر بشیر سمر ا، ڈاکٹر غلام ہا شم ، ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ڈاکٹر اقبال احمد خان ، تحصیل سینٹری انسپکٹر حنیف محسن ، ڈی ایس وی ظفر عبا س و دیگر مو جو د تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ ( نامہ نگار) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ضلع لیہ میں پر ائس کنٹرول ایکٹ کے تحت 28 مختلف اشیا ء خو ردنو ش کے نئے نر خ مقرر کیے ہیں مقرر کر د ہ نرخوں کے مطا بق آٹا 20 کلو وزنی تھیلا 710 روپے ، آٹا کھلا 36 روپے ، گھی کر اچی برانڈ 110 روپے فی کلو ، گھی کراچی فیضی 118 روپے ، گھی سلطا ن ، شمع ، شہباز ، گھرانہ ،ہا نڈی برانڈ 154 روپے ، بڑا گوشت 250 روپے ، چھو ٹا گو شت 460 روپے ، چاول بنا سپتی کر نل نیا 80 روپے ، چاول بنا سپتی کچی کرنل پرانی 100 روپے ، چاول ایری سکس 35روپے ، دال چنا مو ٹی 70روپے ، دال چنا با ریک 65 روپے ، دال مسور مو ٹی 120روپے ، دال مسور با ریک 150 روپے ، دال ماش دھلی ہو ئی مو ٹی 145 روپے ، دال ماش دھلی ہو ئی چھو ٹی 135 روپے ، دال مو نگ دھلی ہو ئی 155 روپے ، چینی ایکس مل نر خ سے 2 روپے زائد ، سرخ مرچ پسی ہو ئی 210 روپے ، سرخ مر چ برانڈ 180 روپے ، بیسن 74 روپے ، میدہ 44روپے ، سوجی 43 روپے ، دودھ 55روپے لیٹر ، دہی 65 روپے کلو ، روٹی تنو ری 100 گرام وزنی 5روپے ، چنا سفید امپو رٹڈ 85روپے ، جبکہ سفید چنا 60 روپے کے نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔