میونخ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ امریکا کا عراق پر حملہ غلطی تھا۔ اس اقدام کے باعث داعش تنظیم وجود میں آئی۔
میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کوفی عنان نے بتایا کہ وہ عراق پر حملے کے خلاف تھے، ان کے جوخدشات تھے وہ درست ثابت ہوئے۔
عراقی سکیورٹی فورس میں بغاوت کے بعد سیکڑوں فوجی اور پولیس اہلکار منحرف ہوگئے جن میں سے کچھ اہلکاروں نے دہشت گرد تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کرلی۔ کوفی عنان نےنے علاقائی قوتوں کو بھی عراق کے تنازع پر مورد الزام ٹھہرایا۔