لاہور: جلالیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف مظاہرہ پریس کلب کے باہر ہوا مظاہرین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جلالیہ سٹوڈنٹس کے صدر مولانا قمر عباس جلالی، مولانا فیاض قادری جلالی نے کہا ہے کہ پیغمبرِ اسلام ۖکے خاکے مغرب کی کھلی دہشت گردی ہے مسلمان اس طرح کے واقعات کو کبھی برداشت نہیں کریں گے اور اس کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام اسلامی ممالک مل کر صدائے احتجاج بلند کریں تو مغرب کی کبھی ہمت نہیں ہوگی کہ وہ اس طرح کے خاکے شائع کرے۔ انہوں نے کہا کہ توہین آمیزخاکے شائع کرنے والے جریدے کے حق میں40مغربی ممالک کے سربراہ سڑکوں پر نکل سکتے ہیں توگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف مسلم ممالک کے حکمران خاموش کیوں ہیں؟ توہین رسالتۖ پر خاموش مسلم حکمران بروز قیامت حضورۖ کو کیا منہ دکھائیں گے؟لہذامسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کے معاملے کواقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمزپر اٹھائیں اورانھیں پوری مسلم اُمہ کے جذبات سے آگاہ کریں۔ہم قاضی مظفر اقبال رضوی چئیر مین سنی ایکشن کمیٹی اور غازی ثاقب شکیل جلالی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں علمائے اہلسنت کی گرفتاریاں سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔
حکومت دہشت گردوں اورا سٹیٹ کے باغیوں کو لگام دینے کی بجائے محب وطن اہلسنت کو تنگ کرنے سے باز آجائے۔ منبرو محراب کے تقدس کو پامال کرنے والے حکمران وبال سے نہیں بچ سکے گیں۔ اس موقع پر مولانا سرفراز حامدی، مولانا وقاص جلالی ، مولانا نعمان آسوی جلالی، مولانا عثمان مظہری ، محمد اویس مصطفائی، مولانا حذیفہ جلالی، مولانا عدنا ن جلالی ، مولانا عادل جلالی ، مولانا شبیر خان جلالی ودیگر بھی موجود تھے۔