حکومت پنجاب بارود والوں کے خلاف ایکشن کی بجائے درود والوں کے درپے ہو گئی ہے۔ اشرف آصف جلالی

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور: سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا مجاہد عبدالرسول خان، صاحبزادہ عبدالمصطفےٰ ہزاروی و دیگر راہنماوں نے علمائے اہلسنت کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بارود والوں کے خلاف ایکشن کی بجائے درود والوں کے درپے ہو گئی ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔

ظلم اتنا کریں جتنا کہ کل برداشت کر لیں۔ مسلم لیگ ن کے لیڈر قوم کو یہ بتائیں کہ سیاسی جلسوں کے خطاب بھی صرف ایک ہی سپیکرپر ہوں گے۔

اس ملک میں اہل سعود کا ایجنڈا ہر گز نافذ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ریاستی دہشت گردی کی ہر جگہ مزاحمت کریں گے۔بزرگوں کے ماننے والوں کو افواج پاکستان کی غیر مشروت حمایت کی سزا دی جا رہی ہے۔