گجرات کی خبریں 10/02/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما چوہدری علیم اللہ وڑآئچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عملی طو رپر ناکام طرز حکمرانی کا شکار ہے ‘ مہنگائی کے جس نے عوام کا براحال کر دیا ہے ‘ پنجاب میں عوام کے عزت و مال دونوں محفوظ نہیں ‘ چھ ماہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگانے والی ن لیگ نے سردیوں میں قوم کو گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر بحرانوں کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ‘ ملک اور قوم کے مفادات کے لئے تحریک انصاف ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھے گی ‘ انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان واحد سیاست دان ہیں ‘ جن سے عوام کو توقعات وابستہ ہیں ‘ روایتی سیاست دانوں کے چنگل سے عوام کو وہی بچائیں گے ‘ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ‘ بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے ‘ ن لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے ‘ اس لئے اُسے عوام کو کوئی فکر نہیں آئے روز قوم پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں ‘ ن لیگ کی حکومت نے غریبوں کے معاشی قتل کے لئے اب بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منصوبہ بند کر لی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) قاری محسن نعیمی نقشبندی اور مرزا معظم کے والد مولانا طفیل نعیمی نقشبندی کو سینکڑوں سوگواروں کے موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ ان نماز جنازہ چلڈرن پارک میں سید منظور حسین شاہ المعروف بلھے شاہ نے پڑھایا نماز جنازہ میں خطاب میں قاری اشرف نقشبندی ‘ محسن رضا نعیمی نقشبندی نے کیا ۔ مولانا طفیل نعیمی نقشبندی جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ۔ وہ ایک دینی گھرانہ سے تعلق رکھتے تھے ‘انہوں نے تمام عمر بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم دیتے رہے ‘ ان کی زندگی کا مشن صرف اور صرف دین و اسلام اور حضرت محمد ۖ کی سنتوں پر عمل تھا ‘ ان کی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اس کے حوالہ سیاسی و سماجی ‘ مذہبی ‘ تاجر اور علماء کرام بھی شریک تھے ۔ ۔ شرکت کرنیوالوں میں ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز احمد ‘ صدر مسلم لیگ ن یوسی 51حافظ سجاد احمد ‘ چیئر مین عمرگجر ‘ ڈاکٹر غلام مصطفی نقشبندی ‘ محمد اظہر ‘ مرزا سعید بیگ ‘ دعوت اسلامی کے علاقہ نگران محمد اظہر عطاری مولوی غلام محمد مشتاق ‘ احمد گولڑوی والے ‘عمران چشتی ‘ شیخ راحیل نثار سابقہ کونسلر ‘ عثمان طیب ‘ واجد حسین ‘ اقبال کھوکھر ‘ راجہ شہزاد احمد ‘ علی شیر بھٹی ‘ چاند بٹ ‘ ذیشان بٹ’ مہر حلیل ‘ اظہر بٹ ‘ طاہر ہ شاہ ‘ چوہدری غضنفر محمود ترہنگی ‘ چوہدری اختر محمود ترہنگی ‘ چوہدری یوسف محمود ترہنگی ‘ سیٹھ علی اصغر ‘ ناصر محمود رحمانی ‘ حکیم فیضان الرئوف ‘ چوہدری دلدار جٹ ‘ وارث علی ‘ مظفر علی ‘ قاری ارشاد علی رحمانی اور دیگر شامل تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی ) رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا فل ہائوس جنرل اجلاس 12فروری 2015ء بروز جمعرات دن گیارہ بجے طاہر میرج ہال منگووال میں منعقد ہوگا ‘ جنرل اجلاس میں چاولوں کی موجودہ صورتحال اور رائس ملز ایسوسی ایشن کے الیکشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ‘ اجلاس کے آخر میں سابق صدر ایسوسی ایشن مہر محمد حبیب بسوی کی طرف سے الوداعی کھانا دیا جائے گا ‘ اراکین رائس ملز ایسوسی ایشن ضلع گجرات کو جنرل اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) پاکستان شطرنج فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہونے والی تیسری پنجاب وومن چیمپئن شپ میں لاہور کی 15سالہ کھلاڑ مہک گل فتح قرار پائیں ‘ اگرچہ مہک گل کا شمار ملک کی چند بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور وہ 2012ء میں استنبول کے عالمی شطرنج مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں ‘ مگر انہوں نے حالیہ پنجاب وومن چیمپئن شپ میں اپنی پر فارمنس سے شائقین کو حیران کر دیا ‘ آخری رائونڈ میں مہک گل کا مقابلہ پاکستان کی دوسرے نمبر کی خاتون کھلاڑی عروج سعید آف سیالکوٹ سے تھا اور جو حال ہی میں ناروے کے عالمی شطرنج اولیمپائڈ میں پاکستان کی نمائندگی کر کے واپس آئیں ہیں ‘ وہ اس مقابلے میں فیورٹ سمجھی جار ہی تھیں ‘ مگر مہک گل نے انہیں آسانی سے شکست دیکر تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے ‘ چیمیئن شپ میں تیسری پوزیشن یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی طالبہ مریم اعجاز نے حاصل کی جبکہ لاہور کی سائرہ رفیق چوتھے اور حافظ آباد کی اقراء نذیر پانچویں نمبر پر رہیں ‘ چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان شطرنج فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نعیم حمید مرزا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ‘ اپنے خطاب میں ڈاکٹر نعیم حمید مرزا نے کہا کہ انشاء اللہ مارچ میں پاکستان وومن چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا اور پاکستان کی نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کرینگے ‘ اور مستقبل میں بین الاقوامی مقابلوں میں بھی ملک کا نام روشن کرینگے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گزشتہ روز انجمن تاجران شاہین چوکی سرگودھا روڈ شاہین چوک بائی پاس کو ٹائر جلا کر مکمل طور بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق تاجر برادری شاہین چوک سرگودھار وڈ کو ٹی ایم اے کی طرف سے بار بار بغیر نوٹس کے تجاوزات کی آڑ میں بند کرنے اور بغیر نوٹس کے جرمانے کی مد میں روپے وصول کرنے اور ٹی ایم اے کے اہلکار روزانہ گفٹ کی صورت میں اشیاء وصول کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ تقریباً 2گھنٹے تک شاہین بائی پاس کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ انجمن تاجران اور ٹی ایم اے احکام اور موٹروے احکام کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں ٹی ایم اے نے تاجر برادری کا یہ موقف مانا کہ آئندہ بغیر نوٹس کے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔ اگر کسی تاجر نے تجاوزات کی تو انجمن تاجران کی ذمہ داری ہو گی کہ اُس کو کلیئر کرائے ۔ اور اُس کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا ہے ۔ ٹی ایم اے والے آئندہ شاہین چوک سرگودھا روڈ پر صفائی کا انتظام کرینگے ۔ اور ڈی ایس پی سہیل فاصل سے مطالبہ کیا گیا کہ رکشہ والوں سے سٹرک کو کلیئر کرائے اور اُن کو اُن کے اڈوں یا اسٹینڈ پر پابندی کرینگے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی ہسپتال گجرات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ‘ عرصہ دراز سے ہم اس پلیٹ فارم پر گجرات کے مستحق افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر انجمن بہبود ی مریضاں عزیز بھٹی ہسپتال گجرات میاں محمد اعجازآف جی ایف سی فین نے جاوید بٹ کی طرف سے انجمن اراکین کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انجمن بہبود ی مریضاں کے پلیٹ فارم پر غیر سیاسی سرگرمیاں ہوتی ہیں ‘ اس کا مقصد صرف اور صرف مریضوں کی فلاح و بہبود ہے ‘ ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا جاتا ہے ‘ ہم ہمیشہ اُس پر اترتے ہیں ‘ گجرات کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ انجمن بہبودی مریضاں کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کرینگے ۔ تاکہ انجمن بہبودی مریضاں بہتر طریقہ سے کام کر سکے۔ جاوید بٹ نے کہا کہ انجمن بہبودی مریضاں کا مقصد مریضوں کی بہتری اور انہیں ادویات کی فراہمی ہیں ‘ ہم ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر کام کرتے ہیں ہم اُن لوگوں کے شکر گزار ہیں جو ہمیں ہر سال عطیات دیتے ہیں ۔ انجمن کے انتخابات شیڈول کے مطابق ہونگے ۔ اور ہر ممبر اس میں حصہ لے سکتا ہے ‘ اس موقع پر انجمن بہبودی مریضاں کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) صدر حسینہ ٹرسٹ الطاف حسین جعفری نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سے ملاقات کی اور اُن سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانگی پر مبارکباد پیش کی ۔ اور دعا کی اللہ تعالیٰ اُن کا سفر بخیر عافیت مکمل ہو ۔ اس موقع پر صدر ملت جعفریہ سید الطاف عباس کاظمی اور جواد حسین جعفری ‘ سید حسن محمود شاہ گجراتی اورسید حسین محمود شاہ گجراتی بھی موجود تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی )جی پی آئی کا تعزیتی اجلاس ڈاکٹر رزاق احمد غفاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ‘ جس میں سینئر صحافی ندیم بھٹی کے والد محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے ۔ اجلاس میں عامر چوہدری ‘ عرفان بٹ’ یاسر وریا ودیگر بھی موجود تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میجر(ر) معین نواز کی یونیورسٹی آف گجرات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے خصوصی ملاقات، یونیورسٹی آف گجرات کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایم پی اے میجر معین نوازجامعہ گجرات پہنچے اور وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات کے جواں عزم وائس چانسلر سے ادارے کی بہتری کے حوالے سے بہت توقعات ہیں۔ اُمید ہے ڈاکٹر ضیاء القیوم جامعہ گجرات کے استحکام اور ترقی کی حقیقی کلید ثابت ہوں گے۔ رئیس الجامعہ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایم پی اے میجر معین نواز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جامعہ گجرات کو معیار تعلیم کا قابلِ فخر مرکز بنائیں گے۔ تعلیم و تربیت کا امتزاج اس ادارے کی شناخت ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ گورنمنٹ کالجز میں زیر تعلیم تمام طلبہ و طالبات کے داخلے ریگولر بھجوائیں جائیں کسی بھی طالب علم کا داخلہ نہ روکا جائے ، ریگولر طلبہ کا داخلہ نہ بھجوانے والے اداروں کے سربراہان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرسیٹلمنٹ وقار حسین خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او نے بعض اداروں کے سربراہان کی طرف سے ریگولر طلبہ کے داخلے پرائیویٹ داخلوں کی اطلاعات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ضمن میں کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف طلبہ کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور انکے ویژن کے مطابق طلباء و طالبات کو تعلیم کے بہتر مواقع کی فراہمی پرنسپلز کی ذمہ داری ہے اسی طرح سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور کمشنر گوجرانوالہ کی بھی واضع ہدایات ہیں کہ سرکاری کالجز میں زیر تعلیم تمام طلباء و طالبات کے ریگولر داخلے بھجوائے جائیں اور کسی بھی بچے کا داخلہ نہ روکا جائے۔اس سے قبل سرکاری اداروں کے پرنسپلز نے ریگولر داخلوں سے متعلق پالیسی سے ڈی سی او کو آگا ہ کیا اور سامنے آنیوالی بعض شکایات بارے بھی اپنا نقطہ نظر پیش کیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض کا کلیفٹ سنٹر جی ٹی روڈ جلیانی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور کلیفٹ ہسپتال کے انتظامات کو بے حد سراہا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور یہ بہت بڑا کام ہے ۔ اس موقع پر پی ایس او ندیم بٹ ، چوہدری ظہور الٰہی و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بیرون ممالک سے آئے ہوئے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی ملاقات کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جامع ہائی سکول سروس موڑ گجرات میںقائم ایجوکیٹرز کی بھرتی کے سنٹر کا دورہ کیا اور انٹرویو کیلئے آئے ہوئے خواتین و حضرات امیدواروں سے سنٹر میں فراہم کی گئی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی ۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن ، ڈی ایم او احمد رضا سرا ، پی ایس او ندیم بٹ ، چوہدری ظہور الٰہی و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ سرکاری ادروں میں اساتذہ کی کمی پورا کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق میرٹ پر اور انتہائی شفاف طریقے سے ایجوکیٹرز کی بھرتی کا عمل مکمل کیا جارہا ہے۔ڈی سی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری اداروں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے اعلی قابلیت کے حامل اساتذہ کرام کا تقرر کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )گورنمنٹ سلولرنر ز سکول گجرات علی پورہ روڈ کو پرائمری سے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے 19فروری کو نئی بلڈنگ کے افتتاح کے بعد یہاں مڈل تک کلاسز کا اجراء کر دیا جاے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سپیشل بچوں کے لئے حال ہی میں تعمیر ہونیوالے ادارے کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ادارے کی عمار ت ک تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے خرچ کرنیوالے ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اشرف ریحانیہ،للہ دتہ سانتل ، حاجی ریاض ، دائود بٹ ، چاند ، شبیر وڑائچ ، چوہدری امتیاز بھی موجود تھے ۔اجلاس کے دوران چوہدری اللہ دتہ سانتل نے بچوں کیلئے LCDاور فرنیچر فراہم کرنے کا اعلان کیا ، چوہدری اصغر اور بیرسٹر چوہدری صہیب اصغر نے سکول کی مکمل ڈیکوریشن اور سکول میں پنکھے لگوانے کا جبکہ دائود بٹ نے پرائیویٹ سٹاف کو تنخواہوں کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھرپور دلچسپی لینے پر چوہدری اشرف ریحانیہ اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ادارے میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات 8سو روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے اور ان سپیشل بچوں کو لانے اور لیکر جانے کیلئے ٹرانسپورٹ بھی مہیا کی جائے گی ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع گجرات میں کوئی بھی خصوصی بچہ سکولوں سے باہر نہیں رہے گا اور سب بچوں کو تعلیم کا حق فراہم کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )اسسٹنٹ کمشنر گجرات میا ں اقبال مظہر نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 25دکانداروں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے جٹووکل میں کریانہ سٹورز کی اچانک چیکنگ کی اور زائد نرخوں پر اشیاء خورد و نوش فروخت کرنے پر غلام نبی ، شہزاد احمد ، نذر عباس ، سمیع اللہ کو فی کس 1000روپے جرمانہ کیا ، کنجاہ کے علاقہ میں سبزی فروشوں بابر حسین ، محمد شہباز ، عبدالرحمن ، عماد انصر ، مخباب احمد ، خالد محمود اور ریاست علی اور محمد اسلم کو کریانہ سٹور کو 500روپے فی کس جرمانہ عائد کیا ۔ منگووال میں گوشت ، سبزی ، کریانہ اور فروٹ زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے حسن نذیر ، ناصر محمود ، شہباز احمد ، منیر احمد ، عثمان کو 1000روپے ، حاجی صفدر کریانہ سٹور کو 2000، علی بہادر فروٹ فروش کو 500روپے ، جلالپور جٹاں میں محمد نعیم سبزی فروش کو 1000روپے ، محمد مشتاق فروٹ فروش کو 2000روپے ، سلیم اختر شیخ پور گوشت فروش کو 2000روپے ، محمد سلیمان سکنہ کالو پورہ گوشت فروش کو 2000، عدیل عباس حیات گڑھ کریانہ سٹور کو 2000روپے ، محمد اویس جلالپور جٹاں فروٹ فروش کو 2000روپے ، جرمانہ عائد کیا جبکہ مجموعی طورپر 26ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )میاں محمدرفیق صدرگجرات اینٹی کرپشن فورس آرگنائزیشن پاکستان نے چوہدری سعودمجیدکوگورنرپنجاب بننے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک بادپیش کی۔اوروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کواس بہترین فیصلے پرخراج تحسین پیش کیا۔اورکہاکہ چوہدری سعودمجیدایک مخلص اوراچھے انسان ہیں ۔وہ اپنی اعلی صلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئے اپنی خدمات پیش کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )کنجاہ کی ممتازسیاسی سماجی شخصیت چوہدری خالدشکورآرائیں نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اعلی حکام کنجاہ کی طرف خصوصی توجہ دیں۔کنجاہ قینچی روڈکوتوتعمیرکیاجارہاہے۔کنجاہ صحابہ چوک روڈسمیت سرکلرروڈبھی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے۔اسے بھی کم ازکم مرمت کیاجائے۔کنجاہ ایک تاریخی قصبہ ہے۔اس تاریخی قصبہ میں شہید۔شاعروں۔اورغازیوں نے جنم لیا۔اورملک وقوم کانام روشن کیا۔مگریہاں بچوں کے لئے نہ توکوئی پارک ہے اورنوجواں کے کھیلنے کے لئے کوئی پلے گروانڈہے۔جس کی وجہ سے نوجوان نسل نشے جیسی لعنت کی طرف راغب ہورہی ہے۔میری وزیراعلی پنجاب میاں محمدشہبازشریف اوراعلی حکام سے درخواست ہے کہ کنجاہ کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے مسائل کوحل کیاجائے۔