بلوچستان نے فوجی عدالتوں کیلئے 54 کیسز وفاق کو ارسال کر دیے

Akbar Hussain Durrani

Akbar Hussain Durrani

کوئٹہ (جیوڈیسک) صوبائی سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے فوجی عدالتوں کیلئے 54 کیسز منتخب کرکے وفا ق کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی نے بتایا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف آئندہ ہفتے کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان سے فوجی عدالتوں کے لیے 54 کیسز منتخب کرکے وفاقی وزرات داخلہ کو ارسال کر دیے گئے ہیں جو ان میں سے کیسز منتخب کر کے فوجی عدالتوں کو بھجوائے گی۔