وارم اپ میچ میں انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

Moeen Ali

Moeen Ali

سڈنی (جیوڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ای این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کی فاسٹ بالنگ مضبوط ہے اور پر امید ہوں کہ آج انگلینڈ کے خلاف تمام لڑکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ بھارت کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 72 ایک روزہ میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں سے 42 میں انگلینڈ جب کہ 28 میں پاکستان کو کامیابی ملی۔

دونوں ٹیمیں اپنے پہلے وارم اپ میچز جیت چکی ہیں۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز جب کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دی۔