لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مخدوم امین فہیم کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں سینیٹ کے ٹکٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے مخدوم امین فہیم نے پارلیمانی بورڈ کے ٹکٹوں کے فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔
امین فہیم جو کہ جرمنی سے علاج کے بعد دوبئی پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے ناراضی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے امین فہیم کا کہنا ہے کہ وہ علاج کے لئے جرمنی میں ہونے کے باعث پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے تاہم آصف علی زرداری سے مسلسل رابطے میں رہے اور انہوں نے بحیثیت صدر تمام ٹکٹوں کی منظوری دیدی ہے۔