سائبر حملوں کے بعد امریکا نئی سائبر سیکورٹی ایجنسی بنائے گا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے بعد امریکا نے نئی سائبر سیکورٹی ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اعلان وائٹ ہائوس کی انسداد دہشت گردی کی کو آرڈینیٹر لیزا موناکو نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سائبر تھریٹ انٹیلی جنس سینٹر نامی ادارہ انٹرنیٹ پر نظر رکھے گا اور کسی ممکنہ خطرے کی پیشگی اطلاع متعلقہ اداروں کو فراہم کرے گا۔

نیشنل سیکورٹی ایجنسی، محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے اپنے اپنے سائبر سیکورٹی سیل ہیں اور یہ نئی ایجنسی ان تمام اداروں کے درمیان رابطوں کا کام کرے گی۔