سانحہ بلدیہ میں کون ملوث ہے، دنیا جانتی ہے، اے این پی

ANP

ANP

کراچی (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے کراچی کی حالیہ صورت حال کے حوالے سے جاری ترجمان کے پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن اور 12 مئی بد ترین واقعات ہیں ،پوری دنیا واقف ہے کہ سانحہ 12 مئی کے ذمہ داران کون ہیں، پورا دن قتل و غارت کو کیمرے کی آنکھ نے ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا ہے، 12 مئی کا واقعہ سیکیورٹی اداروں کے سامنے کھلی کتاب کی مانند ہے

وہ جب چاہیں ذمہ داران کے چہرے سے نقاب ہٹاسکتے ہیں 12 مئی کو آزاد عدلیہ کے لیے سب سے زیادہ 21 شہید عوامی نیشنل پارٹی کے ہیں، اے این پی کو سانحہ 12 مئی کاذمہ دار ٹھہرانا آسمان کی طرف تھوکنے کے مترادف ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تین مرتبہ اے این پی پر سانحہ 12 مئی کے حوالے سے الزامات کی پس پردہ وجوہات گزشتہ رات رینجرز کی گرفتاری کے اعلان کے بعد سب کے سامنے آگئی ہیں اور حقیقت واضح ہے۔