روٹرڈیم (جیوڈیسک) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق ورلڈ ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔اعصام الحق اور نیناد زیمنوچ نے پہلے رائونڈ میں گالنگ اور سمٹس کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
ہالینڈ میں جاری ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں اعصام الحق اور ان کے سربین جوڑی دار نیناد زیمنوچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہو ئے گالنگ اور سمٹس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے زیر کر کے لاسٹ ایٹ میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔اعصام الحق کا کہنا ہے کہ وہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔