پشاور : اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

Weapon Smuggle

Weapon Smuggle

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس نے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او بڈھ بیر آصف شریف کے مطابق علاقہ غیر درہ آدم خیل سے ایک ٹرک میں بھاری تعداد میں اسلحہ پنجاب سمگل کیا جارہا تھا کہ بڈھ بیر پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھرا ٹرک کو پکڑ لیا اور ایک ملزم عبدالامین کو گرفتار کر لیا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں 50 کلاشنکوف،40 رائفل، 50 بندوق اور 20 ہزار کارتوس کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں، پولیس کی ملزم سے تحقیقات جاری ہیں۔