کراچی : پاپوش نگر سے لوٹ مار کرنے والے دو پولیس اہلکار گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پاپوش نگر سے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو برطرف پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

شہر قائد کے علاقے پاپوش نگر میں شہریوں سے دو ملزمان لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پولیس کے برطرف اہلکار ہیں اور ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔