تیسرا نیشنل بنک لسبیلہ انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے تعائون سے جام غلام قادر فٹ بال اسٹیڈیم بیلہ پر “تیسرا نیشنل بنک لسبیلہ انٹر کلب فٹ بال چمپئن شپ”کا آغاز ہوگیا وائس چیئر مین ڈسٹرکٹ لسبیلہ قادر بخش جاموٹ نے فٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح گیند کو کک لگا کر کیا۔

اس موقع پر جام گروپ کے ضلعی رہنماء اور کونسلرز طارق بلوچ ،محمد علی بلوچ ،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے لسبیلہ کے صدر خدا بخش بلوچ ،سیکریٹری یوسف راہی ،ہارون رشید ،صلاح الدین چنہ،رحیم ملک ،مبشر عزیز کھوسہ ،ظفر یار ،شکیل انور اسپورٹس جرنلسٹ قادر بخش ،رمیض رونجو ،قربان شہزاد و دیگر موجود تھے

افتتاحی میچ بلوچ یونائٹیڈحب اور جئے جام فٹ بال کلب کے مابین کھلا گیا جسے بلوچ یونائٹیڈ2-1سے جیت کر اپنے نام کرلیا کھیل کے دوران پہلا گول جئے جام کلب کی جانب سے اقبال نے اسکو ر کیا لیکن دوسرے ہاف میں بلوچ یونائٹیڈ کلب نے یکے بعد دیگرے 2گول اسکور کرکے مقابلہ 2-1کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی قادر بخش جاموٹ نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے 10ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

افتتاحی میچ میں ریفری کے فرائض عبدلجبار نے اپنے معائونین ساتھیوں وارث اور نذیر انجم کے ہمراہ سپروائز کیا میچ کمشنر کریم بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔