بلوچستان : سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کا اجراء آج بھی جاری

Nomination Papers

Nomination Papers

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے کا غذات نامزدگی کااجراء آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کےاجراء کا سلسلہ گذشتہ روز شروع ہواتھا۔ صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید کے مطابق کاغذات کے اجراء کے پہلے روز صوبے سے مختلف جماعتوں کے امیدواروں کےنام پر 30 کاغذات نامزدگی جاری گئے تھے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی 12 اور 13 فروری کو ہوگی ان کی جانچ پڑتال 16 اور 17 فروری کو ہوگی۔ سید سلطان بایزیدکےمطابق کاغذات امیدوار یا اس کامجاز نمائندہ وصول اور جمع کراسکتاہے، تاہم کاغذات کی جانچ پڑتال کے موقع پر امیدوار کے تجویز اور تائید کنندہ کا حاضر ہونا لازمی ہوگا۔