ہارون آباد کی خبریں 11/02/2015

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر ) شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور مجرا پروگرامز نے ہارون آباد کے عوام کو شدید اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ہوائی فائرنگ اور ناچ گانے کے پروگرامز پر قابو پانے کی بجائے پولیس نے مساجدکے خطیبوں اور پھیری والے غریب لوگوں کو لائوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مقدمات کا نشانہ بنانے اور مال بنائو پرگرام کو اپنا اصل مشن بنا لیا ہے شادی بیاہ پر ہوائی فائرنگ کے سلسلہ میں موثر اقدامات نہ کیے گئے تو کسی سنگین واقعہ کی صورت میں ذمہ دار پولیس ہو گی شہریوں محمد عرفان چوہدری ،محمد راشد ،محمد اظہر ،نبیل احمد ،فیصل ،شاکر ،سیف اللہ ،امجد علی نے ہوائی فائرنگ ،ناچ گانے کے کے مجرا پروگرامز کا شادی بیاہ کے موقع پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ محفل نعت کا پروگرام کروانا ہو تو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر محکمہ جات سے رپورٹ کروا کے بڑی مشکل سے اجازت دی جاتی ہے جبکہ ناچ گانا سر عام ہوتا ہے جس کو کوئی پوچھتا نہیں ہے ۔ہارون آباد اور نواحی چکوک میں شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے اکثر واقعات پیش آتے ہیں اور ہوائی فائرنگ پر قابو پانے کے لیے پولیس ہارو ن آبادنے تاحال کسی قسم کی سرگرمی نہیں دکھائی ہے ۔پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعات کے حوالہ سے بے حسی کا شکار ہے کیونکہ اس میں بااثر افراد شامل ہوتے ہیں دوسری جانب شادی بیاہ کے موقع پر ناچ گانے کے پروگرامز المعروف مجرا کی اطلاعات بھی آتی رہتی ہیں پولیس نے ان دونوں سماج دشمن معاملات کی جانب مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں غریب پھیری فروشوں پر مقدمات بھی بنائے جارہے ہیں اور کچھ سے مال پانی لے کر چھوڑا دیا جاتا ہے شہریوں نے کہا کہ اگر ہوائی فائرنگ جیسے واقعات سے کوئی سنگین سانحہ رونما ہو گیا تو اس کی ذمہ داری مقامی پولیس پر ہوگی جو عوام کے بار بار کہنے کے باجود اس جانب توجہ دینے سے غافل ہے شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور ناچ گانے کے پروگرامز کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون ناگزیر ہو چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہارون آباد میں حفاظتی اقدامات کی ریہرسل کے سلسلہ میں موک ایکسر سائز کا اہتمام کیا گیا ۔موک ایکسر سائز کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے کی ۔اس موقع پر مصنوعی انداز سے ہنگامی حالات پید اکر کے اس سے بخوبی نبٹنے کے لیے اختیار کیے گئے عملی اقدامات کی مکمل ریہرسل کی گئی اس موک ایکسر سائز میں سول ڈیفنس ہارون آباد ،عملہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،1122ریسکیو آپریشن ٹیم ،پولیس ،فائر بریگیڈ سمیت متعلقہ عملہ نے بھر پور حصہ لیا اور اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے مجوزہ طریقہ کار کا عملی مظاہرہ کیا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہارون آباد کے سٹاف ،متعلقہ ملازمین اور طالبات نے بھی موک ایکسر سائز کی کامیابی اور اس کو مفید عمل بنانے کے لیے اپنا فریضہ خوش اسلوبی سے سر انجام دیا اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عارف خان نیازی نے بتایا کہ موک ایکسر سائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لینا اور ان کی افادیت کو پرکھ کر مزید موثر بنانا ہے اورا س سے مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ہمارا عزم ،حوصلہ اور اعتماد بھی بڑھا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر ) سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ہارون آباد راجہ معین اصغر کے بھانجے راجہ روح ارسل جنجوعہ بخیرو خوبی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ان کی پروقار تقریب دعوت ولیمہ کا اہتمام بندھن میرج ہال میںکیا گیا ،ولیمہ کی تقریب میں پروفیسر شیخ محمد امجد ،پروفیسر شیخ محمد نعیم ،اسٹنٹ پروفیسر اکنامکس چوہدری محمد الطاف ،معروف آئی سرجن ڈاکٹر خالد محمود چوہدری ،میڈیا کلب کے چیف پیٹرن یاسر ندیم چوہدری ،مینجر فیصل بنک راجہ محمد طارق ،راجہ آدم ،راجہ عیسی ،رانا راشد ،قمر خورشید،عامر ندیم چوہدری ،نواز ارشد ،چوہدری رحمان ظفر سمیت علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی دوست احباب نے راجہ روح ارسل جنجوعہ کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمنائوں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔

Raja Roh Arsal Wedding Group Pic

Raja Roh Arsal Wedding Group Pic