اسلام آباد: سُنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی نے کہاکہ ممتاز قادری کیس کی پیروی سے روکنے کیلئے سُنی تحریک کے کارکنوں کوہراساں کیاجارہاہے۔پنجاب بھرسے پرامن کارکنوں اور عہدیداروں کو گھروں سے گرفتار کرکے دہشتگردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں،ممتاز قادری کی رہائی کیلئے آئینی وقانونی راستے پر گامزن ہیں۔جھوٹے مقدمات قید وبند کی صعوبتیں ہمیں حق کی راہ سے نہیں ہٹا سکتیں ،ممتاز قادری کی رہائی کیلئے قانونی جدوجہد سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوں گے۔ غازی ممتازحسین قادری اُمت مسلمہ کاہیروہے، ممتازقادری کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے غازی ممتازحسین قادری اپیل کیس کی سماعت کے موقع پرہائی کورٹ کے باہر سُنی تحریک کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں حکومت مخلص نہیں ہے۔ آپریشن ضرب عضب ناکام بنانے کیلئے پنجاب بھر میں اہلسنّت کیخلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں۔بلاجواز چھاپے جمہوری قدروں کے منافی عمل ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ،ہمیں ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے دہشتگردی کے خلاف جنگ ہرحال میں جیتنی ہے۔دہشتگر دو ں کے ہمد رد وںاور سہو لت کاروں کا محاسبہ کرینگے ، انہوں نے کہا کہ پنجا ب حکومت پو لیس کو سیا سی ہتھیا ر کے طو ر پر استعما ل نہ کرے ۔پنجا ب بھر میں پو لیس کے غیر قا نونی چھا پے اور ذمہ داران و کارکنا ن کی گر فتا ریو ں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔
اب تک سُنی تحریک کے 27 عہدیداروں اور 80سے زائدکے کارکنوں کوگرفتار کیا جاچکا ہے انہیں فوری طورپر رہا کیا جائے ،بصورت دیگر سخت لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہونگے ۔اس موقع پرعلامہ طاہراقبال چشتی،صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال،ملک عبدالرئوف،مفتی محمدحنیف قریشی،ڈاکٹرظفراقبال جلالی ،علامہ عبداللطیف قادری،صاحبزادہ شاہدمنصورنورانی،علامہ اشفاق احمدصابری ، علامہ وسیم عباسی، علامہ ہاشم مجددی، پیرسیدامتیاز حسین شاہ کاظمی،علامہ بشیر نقشبندی، علامہ سرفراز چشتی و یگرنے بھی خطاب کیا۔